ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:توہم پرستی ازالہ قانون کے نفاذ کی ہندو جن جاگرتی سمیتی مخالف

بھٹکل:توہم پرستی ازالہ قانون کے نفاذ کی ہندو جن جاگرتی سمیتی مخالف

Fri, 18 Nov 2016 19:53:15    S.O. News Service

بھٹکل:18/نومبر (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کئے جانے والے مجوزہ توہم پرستی ازالہ قانون کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے  نافذ کرنے سے پہلے قانونی ماہرین سے گفتگو کرنے کا مطالبہ لے کر ہندو جن جاگرن سمیٹی بھٹکل   نے اے سی کے ذریعے ریاستی گورنر کو میمورنڈم سونپا۔

بھارت عقیدے کی بنیاد پر کھڑا ہے، توہم پرستی  ازالہ قانون بے انصافی پر مبنی ہے۔ ہندو دھرم کے سادھو سنت جب بھی دھرم پروچن کرتے ہیں تو اس دوران توہم پرستی کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے عوام کو بیدارکرنے میں مصروف ہیں، اس کے لئے قانون بنانا غیر ضروری ہے۔ مجوزہ قانون ہندو دھرم پر حملہ کرنےکے مساوی ہے، موجودہ دستور کے مطابق توہم پرستی پر جاری جرائم کو ختم کیا جاسکتاہے۔ اسی کے تحت کئی ایک کو عمر قید اور پھانسی کی سزا بھی ہوچکی ہے۔ ان بنیادوں پر حکومت اپنی مجوزہ پیش کش کو ردکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سومیش گرووا، پنڈلک پائی ، دیانند پربھو، ماستپا نائک، موہن شرالیکر، سدھاکر مہالے ، گروسانے کٹے، جینتی موگیر، رامانائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: